خبرنامہ

مسلسل جھوٹ بولنے والا آپ کا نمائندہ نہیں ہو سکتا: وزیر اعظم

کہوٹہ (ملت نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لوگ سچے ہیں اور مسلسل جھوٹ بولنے والا اور گالی دینے والا عوام کا نمائندہ نہیں ہو سکتا، سرعام پگڑیاں اچھالنے والا آپ کا نمائندہ نہیں ہو سکتا. انہوں نے کہا کہ ہم کہوٹہ میں گیس پائپ لائن بچھا رہے ہیں، بجلی آ رہی ہے اور دو رویہ ہائی وے ایکسپریس بن رہا ہے. ابھی تو الیکشن دور ہے، اور آپ ابھی سے نعرہ لگا رہے ہیں، یہی بات مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی. انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں. انہوں نے اپنی مختلف کارکردگیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ سب کچھ مسلم لیگ ن کی ذمہ داری ہے، کسی اور کی ذمہ داری نہیں؟ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں گوادر کا ایک اہم مقام ہے، یہ ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کی تکمیل سے تجارت کا ایک نیا باب کھلے گا. چین کا مال براستہ پاکستان دیگر ممالک میں جائے گا.