خبرنامہ

مقبوضہ کشمیر قتل عام؛ 2 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بُلانےکا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قتل عام کے معاملےپردو اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ حکام نے پارلیمنٹ کی کشمیر ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کےلیے امریکا، یورپ اور دیگر ملکوں میں وفود بھی بھیجے جائیں گے ۔ فیس بُک سے کشمیریوں کی حمایت میں پیغامات اور تصاویر ہٹانے پر پاکستانی دفترخارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ فیس بک مقبول سوشل میڈیا ہے اس پر اظہار رائے کا حق سب کو حاصل ہونا چاہیے،فیس بک پر عوام کی پوسٹس سے عالمی برادری کو سبق سیکھنا چاہئے۔ ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیکٹ گن کے استعمال سے بہت سے لوگوں نے اپنی بینائی کھو دی ،مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے بہت سے لوگوں نے اپنی بینائی کھو دی،ہم کشمیری عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر کو پاک بھارت تمام تنازعات میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کشمیر کو بنیادی حیثیت حاصل رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں21 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ،وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے حریت رہنماؤں کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کا ظلم وستم تھما نہیں ، گزشتہ روز بھی مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، بھارتی جارحیت کے خلاف وادی میں حریت کانفرنس کی اپیل پر کل تک ہڑتال کی جائے گی ۔ وادی میں آج بھی تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند ہے ،حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔