خبرنامہ

ممتاز عالم دین اور ماہر اقبالیات علامہ احمدعلی قصوری انتقال کر گئے

لاہور، ملت نیوز.. ممتاز عالم دین، اور ماہر اقبالیات علامہ ا حمدعلی قصوری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے انا للہ وا نا الیہ راجعون ، ان پر ہیپاٹائٹس کا حملہ ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ شیخ زاید ہسپتال لاہور مین زیر علاج رہے.
علامہ احمد علی قصوری برسوں سے مسلم ٹائون لاہورکی مرکزی جامعہ مسجد میں امامت اور خطابت کے فرائض ا دا کرتے رہے ، وہ محکمہ اوقاف کے رکن بھی مقرر ہوئے، انہوں نے دینی تحریکوںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اتحاد بین المسلمین کے لے وہ عمر بھر سرگرم رہے.نظریہ پاکستان کےا دارے سے بھی وہ وابستہ تھے، مولانا شاہ ا حمد نورانی ا ور ایڈیٹر نوائے وقت مجید نظامی کے قریبی ساتھیوں میں ان کا شمار ہوتا تھا، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس مں جگہ عطا فرمائے، اآ مین