ملت نیوز….تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رائے ونڈجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 سال سے کشمیری لوگ قربانیاںدے رہے ہیں. بچوںکو چھروں سے اندھا کیا جا رہا ہے. مودی تم نے گجرات میں قتل عام کیا . کشمیریوں پر ظلم ڈھائے. نریندر مودی نے بھارت اور پاکستان کے لوگوں کو مایوس کیا. مودی ایک انتہا پسند انسان ہے. تعصب پسند ہے. اللہ نے اتنا دیا ہے کہ کچھ نہ کروںتب بھی بادشاہ کی زندگی گزار سکتا ہوں. شریف خاندان نے ایک درباری کو پی ٹی وی پر بٹھا دیا. وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے جہاںامیر اور غریب کے لئے الگ الگ قانون ہو. وزرا بتائیں کہ اللہ کو جواب دینا ہے یا نواز شریف کو؟ پاناما الزام نہیںکرپشن کا ثبوت ہے. ادارے اس پر ایکشن کیوںنہیںلے رہے. شریف خاندان کو بھاگنے نہیںدیںگے. جاری امرا کی سکیورٹی پر سات سال میںآٹھ ارب روپے خرچ کئے گئے. وائٹ ہاوس سے زیادہ سٹاف جاتی امرا میںہے. احتساب اداروںکو یہ سب چیزیں کیوں نظر نہیں آتیں. ایف آئی اے نے تحقیقات کیوںشروع نہیںکیں.