نئی دہلی: (ملت+ آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکارناقدین کو خاموش کرانے کیلئے جلد سرجیکل سڑائیکس کی ویڈیو جاری کرے گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے ویڈیو جاری کر سکتی ہے۔بھارتی فوج نے فوٹیج جاری کرنے کیلئے منظوری دید ی ہے تاہم اسکی حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم آفس کی طرف سے انتظار ہے ۔کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیل سٹرائیک کے دعوے کے بعد اپوزیشن لیڈر وں اور جماعتوں نے مودی حکومت سے سٹرجیکل سڑائیک کے بارے میں ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔