خبرنامہ

مودی عالمی دہشتگرد اور گجرات کا غنڈہ ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم: (ملت+اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیرراجافاروق حیدرخان کا کہنا ہے کہ ہم 71سالوں سے اپنے حق کیلئے لڑرہے ہیں، مایوس نہ ہوں استقامت سے کھڑے رہیں، مودی عالمی دہشتگرد اور گجرات کا غنڈہ ہے اسے بھگائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیرراجافاروق حیدرخان نے کوٹلی میں کنٹرول لائن نکیال کا دورہ اور متاثرین سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر بھارتی جارحیت کے متاثرین سے خطاب شروع کرتے ہی آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کی غم گساری کیلئےآئے ہیں،لوگوں کا جذبہ اور حوصلہ قابل رشک ہے، آزادکشمیر کے سارے وسائل متاثرین کیلیےوقف ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، مودی عالمی دہشتگرد اور گجرات کا غنڈہ ہے اسے بھگائیں گے۔