راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پولیس اور پاک فوج کے 2 افسران کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور موٹروے پولیس کے درمیان تنازع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تمام تفصیلات و شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کیس میں قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے مبینہ طور پر جی ٹی روڈ جہانگیر ہ ٹاﺅن کے قریب چالان کرنے پر موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد چار اہلکاروں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے چالان کیلئے روکنے پر مبینہ طور پر موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی پٹائی کر دی ، 4 اہلکار ہسپتال منتقل
دی نیوز کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ( این ایچ ایم پی )کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جان بہادر نے اپنے بیان میں کہا کہ موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے جہانگیرہ ٹاﺅن کے قریب دو تیز رفتارکاروں کو رکنے کا اشعارہ کیا مگر انہوں نے گاڑیوں کو مزید تیز کر لیا جس پر کاروں کا پیچھا کیا گیا اور خیر آباد کے مقام پر روک کر پوچھا گیا تو گاڑیوں میں موجود افراد نے اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ظاہر کیا۔