لاہور(ملت نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں، قصاص مارچ دراصل پاکستان بچاو¿ مارچ ہے لیکن حکومت نے رکاوٹیں ڈال کر ہر چیز سیل کردی۔ایسا حصار بنایا گیا کہ ایک مکھی بھی پر نہیںمار سکتی۔ راولپنڈی روانگی سے پہلے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا ”نواز شریف صاحب کچھ بھی کرلیں ،میں راولپنڈی روانہ ہورہا ہوں“ راستوں کی بندش کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ نے کنٹینر ہٹانے کے لئے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ راستے کھول دیئے جائیں تو امن کی ضمانت وہ دیتے ہیں اور اگر راستے نہ کھلے تو پھر جو بھی ہوگا ذمہ دار حکومت ہوگی،انہوں نے کہا کہ وہ انصاف مانگنے نکلے ہیں، حکمرانوں کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں۔طاہر القادری کا کہنا تھا قصاص مارچ پاکستان بچاو¿ مارچ ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتیں رکاوٹیں نہ ڈالیں،حکومت دوہزار چودہ کی تاریخ دہرارہی ہے،کوئی ایسا راستہ نہیں چھوڑا گیا جہاں سے لوگ داخل ہوسکیں،ہماری کسی ریلی میں بد امنی کا کوئی بھی واقعہ نہیں ہوا پھر بھی بھونڈا فیصلہ کیا گیا، ایسا حصار بنادیا گیا ہے کہ پرندہ بھی داخل نہیں ہوسکتا۔