خبرنامہ

نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا: شاہد خاقان

نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا: شاہد خاقان
کراچی: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کے ہوتے ہوئے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا، یہ واحد ادارہ ہے جس کا مقصد صرف سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوتا، نوازشریف سے ذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں شاہد خان عباسی نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، میں نے شہباز شریف کو خود کہہ دیا تھا کہ مجھے پارٹی امور سے علیحدہ رکھیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے پہلے سے کہہ دیا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے گی تو میں عہدے دار نہیں رہوں گا، مسلم لیگ ن میں موجود ہوں مگر نئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں، حلقے کے عوام کا مجھ پر بہت دباؤ ہے کہ الیکشن لڑوں۔