خبرنامہ

نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر، راجہ ظفرالحق چیئرمین منتخب

اسلام آباد(ملت + آئی این پی ) وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوگئے ،مشیرخارجہ سرتاج عزیز،سکند ر حیات خان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ۔منگل کو مسلم لیگ (ن) کی پارٹی انتخابات کی مرکزی کونسل کا چھٹا اجلاس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوا۔پارٹی انتخابات میں وزیر اعظم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوئے ،وزیراعظم کو پارٹی رہنماؤں نے صدر منتخب ہونے پر فرداًفرداً مبارکباد پیش کی۔نوازشریف کے صدر منتخب ہونے پر لیگی رہنماؤں نے نعرے بھی لگائے۔راجہ ظفر الحق پاکستان مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ،سرتاج عزیز،سکندر حیات خان،چنگیز خان مری ، سرانجام خان،سردار یعقوب خان ناصر،امداد حسین چانڈیو سینئر نائب صدر منتخب ہوئے،سینیٹر پرویز رشید بلامقابلہ سیکرٹری مالیات، مشاہد اللہ خان پاکستان مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے ،پارٹی کے کسی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار پارٹی صدر محمد نوازشریف کو دینے اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئیں۔