خبرنامہ

نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مزید مواقع فراہم کرینگے، وزیراعظم

نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مزید مواقع فراہم کرینگے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مزید مواقع فراہم کریں، پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے کیونکہ ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم سے گزشتہ روز معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی، دوران گفتگووزیراعظم نے کہا کہ ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ بہتر تعلیم اور ہنر کے ذریعے ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے، نوجوان کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا اصل محرک ہوتے ہیں، ہم ان کی توانائیوں کو اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک مثبت سمت میں استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئےہیں۔ قبل ازیں عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ یوتھ انٹرپرینیور سکیم (YES) کے تحت دو سال قبل اسکیم کے آغاز سے اب تک 23 ارب روپے مالیت کے 16,617 رعایتی کاروباری قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں