لاہور (ملت + آئی این پی) تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک نے 2نومبر کے بھر احتجاج میں شر کت کیلئے تمام معاملات پر اتفاق کر لیا جبکہ عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی شمولیت کا بھی آج (جمعہ) باقاعدہ فیصلہ کر لیا جائیگا ۔ جمعرات کو تحر یک انصاف کے وفد نے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی قیادت میں عوامی تحر یک کے سکرٹری جنر ل خرم نوازگنڈا پورسے منہاج القر آن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘سابق صدر تحر یک انصاف پنجاب اعجاز احمد چوہدری اور عوامی تحر یک پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور مر کزی سیکرٹری اطلا عات نوراللہ صدیقی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران تحر یک انصاف نے عوامی تحر یک کو 2نومبر کے احتجاج کے مقامات سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے اور دونوں جماعتوں نے احتجاج میں شر کت کے معاملات کو حتمی شکل دیدی ہے تاہم ڈاکٹر طاہر القادری خود اس احتجاج میں شر یک ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ آج (جمعہ ) کیا جائیگا جسکے بعد عوامی تحر یک اس حوالے سے تحر یک انصاف کی قیادت کو آگاہ کرد یں گی ۔ ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کانفر نس میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں سب سے پہلے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی گر فتاری کا مطالبہ کرتا ہوں ا و ر شہد ہونیوالے افراد کے غم میں بھی برابر کے شر یک ہیں جہاں تک پانامہ لیکس کے معاملے میں احتجاج کا تعلق ہے تو ہم ایک ایسے معاشرے کیلئے جد وجد کررہے ہیں جہاں آئین وقانون کی حکمران ہوسکے پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیوں کے صرف1فیصد لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں اور وزیر خزانہ نے خود تسلیم کیا ہے کہ پاکستانیوں کے200ارب ڈالرز بیرونی ممالک کے بنکوں میں پڑ ے ہیں اور پانامہ لیکس کو6ماہ ہو چکے ہیں مگر ایف آئی اے نیب سمیت کسی ادارے نے تحقیقات کیلئے کوئی ایکشن نہیں لیا ملک میں بدترین کر پشن ہو رہی ہے بڑے بڑے لوگ اس کر پشن میں ملوث ہیں مگر کوئی ادارہ انکا خلاف نوٹس لینے کو تیار نہیں ہماری جدوجہد اقتدار کیلئے نہیں ہم چاہتے ہیں جنہوں نے ملکی دولت لوٹی ہے انکو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکمرانوں کے کاور بار پیسے اور بچے باہر ہیں تو پھر انکو سیاست بھی پاکستان نہیں بیرون ملک کر نی چاہیے یہاں انکو سیاست کر نے کا حق نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی وقانون حق ہے حکومت کو کسی قسم کی گر فتاریاں نہیں کر نی چاہیے اور ہمارے پر امن احتجاج کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالیں جائیں تو حکمرانوں کیلئے اچھا ہوگااگر گر فتاریاں ہوں گی توا س کا ردعمل بھی آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں بھی سیاسی جماعتوں نے شہروں کو بند کیا جا تاہے اور کوئی بھی طاقت ہمیں پر امن احتجاج سے نہیں روک سکتی ۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے 2نومبر کے احتجاج میں شر کت کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحر یک کی شر کت کی باقاعدہ منظور دیدی ہے اور ہم اس میں بھر پور شر کت کر یں گے مگر ڈاکٹر طاہر القادری کی شمولیت کا فیصلہ بھی انشاء اللہ آج ہو جائیگا اور وہ24گھنٹوں میں پاکستان پہنچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات تحر یک انصاف اورعوامی تحر یک سمیت پوری قوم کا مطالبہ ہے اور نوازشر یف اور انکی فیملی پانامہ لیکس کے معاملے میں پہلے ہی مجروم ثابت ہو چکاہے کیونکہ نوازشر یف او ر انکی فیملی کے بیان میں مکمل تضاد ہے اور نوازشر یف کے پاس اب خود کو احتساب کیلئے مکمل پیش کر نے اور استعفیٰ دینے کے سواکوئی آپشن نہیں (ن) لیگ بوکھلائٹ کا شکا ر ہو چکی ہے اور ملک میں ایک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سازشیں ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر (ن) لیگ نے خود سمجھوتہ کر رکھا ہے پنجاب میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس بھی کئی ماہ سے نہیں ہو رہے جب تک دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا نہیں پکڑ اجائیگا اس وقت تک دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی ۔