خبرنامہ

نگران وزیراعلیٰ کا بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کا جائزہ لیا

نگران وزیراعلیٰ کا بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کا جائزہ لیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش میں لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم، لبرٹی، مین بلیوارڈ گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے انتظامیہ اور واسا حکام کو نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنے کیلئے ہدایات دیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈی واٹرنگ پمپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے افسران خود فیلڈ میں رہیں۔محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ بارشی پانی میں پھنسی گاڑیوں کو فوری نکالا جائے اور شہریوں کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔