خبرنامہ

نیب کا اسحاق ڈارکےخلاف کرپشن کیس نہ کھولنےکا فیصلہ

اسلام آباد: (اے پی پی) نیب کا اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کیس نہ کھولنے کا فیصلہ۔ تحریک انصاف کی درخواست مسترد۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں مبینہ کرپشن پر بابر غوری اور نبیل گبول طلب۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ۔ نیب بغیر ثبوت کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں کرتا۔ نیب قانون کے تحت بند کی گئی تحقیقات دوبارہ کھولنے کا مجاز نہیں ۔ دوسری جانب نیب نے سابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بابر غوری اور وزیر مملکت نبیل گبول کو آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے۔ دونوں وزراء پر کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیرقانونی بھرتیوں اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔