اسلام آباد: (اے پی پی) شہر اقتدار میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریز، آئی جیز، ڈی جی ایم اوز اور خفیہ اداروں کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جن امور پر سست روی سے عمل ہو رہا ہے، ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے بھی پالیسی مرتب کی جائے گی۔