خبرنامہ

نیشنل ایکشن پلان پر 16ستمبر کواجلاس طلب،کومبنگ آپریشن پر تبادلہ خیال ہو گا

امن و امان کی صورتحال ‘ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹس پیش کرینگے
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے عید کے بعد اجلاس طلب کر لیا ‘ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے ‘ اجلاس میں ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائیگا جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹس پیش کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے 16 ستمبر کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا ہے جس کیلئے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں چاروں وزراءاعلیٰ صوبائی سطح پر نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹس پیش کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے 15 ستمبر کو سی ایم ہاو¿س میں اپیکس ریویو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں اپیکس کمیٹی سندھ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ صوبوں میں اپیکس کمیٹی کے اجلاسوں اور ا±ن کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کریں گے تاہم ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کے تحت کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکاہے۔