خبرنامہ

نیویارک…وزیراعظم خطاب کیلئے جنرل اسمبلی پہنچ گئے

ملت نیوز… وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیلئے جنرل اسمبلی پہنچ گئے. ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور طارق فاطمی ان کے ہمراہ ہیں. وزیراعظم اپنی سیٹ پر بیٹھ چکے ہیں اور کچھ نوٹس کا مطالعہ کر رہے ہیں. انہوں نے سیاہ سوٹ سفید شرٹ اور سبز ٹائی لگائی ہوئی ہے. کچھ ہی دیر میں‌ان کا خطاب ہو گا جس میں‌وہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے رکھیں‌ گے.