سیالکوٹ … بھارتی فوج کی سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی سمیت دو پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ۔ پاکستان رینجرز نے موثر جوابی کارروائی کر کے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے باؤنڈری پر ہڑپال، پکھلیاں اور چاروا سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی ، جس سے جنگلوڑہ گاؤں کا رہائشی محمد لطیف اور ڈیڑھ سالہ بچی ہانیہ شہید ہو گئے ، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے سات افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ پوری رات جاری رہا ، پاکستان رینجرز پنجاب نے دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا ۔ جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں