اسلام آباد: وزارت خارجہ میں آئندہ چند روز میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی ریٹائر ہورہے ہیں ان کی جگہ یورپی یونین میں سفیر آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ بنایا جارہا ہے جب کہ دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کی تعیناتی بھی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی فرانس میں بطورسفیر تعیناتی ہورہی ہے جب کہ جانباز خان برونائی اور محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کےسفیر تعینات ہورہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کویت میں پاکستانی سفیر محمد فاروق کو جنوبی افریقا میں ہائی کمشنر بنایا جارہا ہے جب کہ یو اے ای میں تعینات فیصل نیازکو بیلجیئم اور یورپی یونین میں نیا سفیر بنایا جارہاہے۔