اسلام آباد (ملت+آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف آذربائیجان کے تین روزہ سرکاری دورے پر باکو روانہ ہوگئے‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں‘ وزیراعظم دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات خصوصاً اقتصادی شعبے‘ علاقائی‘ عالمی امور اور جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف آذربائیجان کے تین روزہ سرکاری دورے پر باکو روانہ ہوگئے۔ خارجہ امور کے بارے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا آذربائیجان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم دورے میں آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات خصوصاً اقتصادی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔ دورے میں علاقائی اور عالمی امور خصوصاً جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آذربائیجان کی قیادت سے پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر بات چیت کریں گے۔