خبرنامہ

وزیراعظم اور آرمی چیف کی میران شاہ آمد، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

شمالی وزیرستان:(ملت آن لائن) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ پہنچے جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، انہیں جاری استحکام کے آپریشنز، معاشی اقتصادی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کا دورہ کریں اور میران شاہ میں جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔