خبرنامہ

وزیراعظم عمران خان کا اہم دورے پرکل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ

اسلام آباد :(ملت آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے، سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششیں جاری ہے،وزیراعظم عمران خان نے کل اہم دورے پر متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگراہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، سعودی عرب اور چین کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجودہیں ، جہاں شاہ محمود قریشی اور یو اے ای حکام کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے درمیان بھی رابطے ہورہے ہیں۔