لاہور:(ملت آن لائن) ایک ایسے موقع پر جبکہ وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان کی بازگشت ہر طرف سنائی دے رہی ہے، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بھی یوٹرن لینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے حالات کی مناسبت سے کیے جاتے ہیں۔
لاہورمیں اپنی اہلیہ کے ہمراہ مقامی شاپنگ مال آمد کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت نے کہا کہ میں نے زندگی کے کئی مواقع پریوٹرن لیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات کی مناسبت سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔
شاپنگ مال میں صدر مملکت اور ان کی اہلیہ نے کافی پی اور لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
اس موقع پر صدر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دوں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کالم نویسوں سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ حالات کے مطابق جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں اور جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوتا، ہٹلر اور نپولین یوٹرن نہ لے کر نقصان میں گئے’۔