خبرنامہ

وزیراعظم نوازشریف کا ملکی سلامتی کیلئےبین الصوبائی اجلاس (آج) طلب

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملکی سلامتی کے جائزے کیلئے بین الصوبائی اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا۔ منگل کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملکی سلامتی کے جائزے کیلئے بین الصوبائی اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ‘ وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان‘ پارٹی وزراء‘ مشیران ‘ اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہونگے۔ (ن غ)