خبرنامہ

وزیراعظم نوازشریف کے لندن قیام میں ایک روز توسیع

لندن(آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف کے لندن قیام میں ایک روز توسیع کر دی گئی اب وہ (کل)منگل کو وطن واپس آئیں گے ۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے لندن قیام میں ایک روز توسیع کر دی گئی ۔وزیراعظم اب منگل کی صبح لندن سے روانہ ہوں گے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد جمعہ کی شام لندن پہنچے تھے