خبرنامہ

وزیراعظم نےملکی سیاسی صورتحال کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کوطلب کرلیا

اسلام آباد: (اے پی پی)وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت کل ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ پاناما لیکس کے ٹی او آرز پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے اگلے ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے متن کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ مسئلہ کشمیر کی صورتحال بھی موضوع بحث رہے گی۔ علاوہ ازیں اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اجلاس کوبریفنگ دیں گے۔