وزیراعظم نے ملکی معیشت اور مہنگائی پر آج اہم اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت اور مہنگائی پر آج اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا، ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔
اجلاس میں وزراء کو صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی، عوامی ریلیف کے حوالے سے بڑے اعلان متوقع ہیں