خبرنامہ

وزیراعظم‘ وزیراعلی احتجاج کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرتے رہے

لاہور /اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیراعلی شہباز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان سمیت دیگر قائدین حکومتی ذمہ داران احتساب مارچ اور عوامی تحر یک کے احتجاج کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیراعلی شہباز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان حکومتی اور پارٹی لوگوں کے ذریعے دونوں جماعتوں کے احتجاج کے حوالے سے معاملات لیتے رہے۔