اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو ہو گا جس میں سپریم کورٹ کے کالعدم قراردیے گئے فیصلوں کی توثیق اورمنظوری دی جائے گی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ سپریم کورٹ کے کالعدم قراردیے گئے فیصلوں کی توثیق اورمنظوری دے گی ۔ اجلاس میں کابینہ 5 روپے کے سکے کی تبدیلی اور 10 روپے کانیاسکہ متعارف کرانے کی توثیق کرے گی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔