خبرنامہ

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان شریک

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان شریک
اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وزیر خزانہ شوکت ترین، پرویزخٹک، فواد چودھری شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی تازہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ملک کی داخلی اور بیرونی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی طے ہوگی۔ ایل او سی سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ افغانستان سے متعلق عالمی برادری کا نقطہ نظر اور پاکستان کی امن و استحکام کوششوں کا احاطہ کیا جائے گا۔