اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ منگل کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے اجاگر کیا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ دس روز سے بیرونی دورہ پر تھے ۔ جہاں نیویارک میں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور مختلف ممالک کے سربراہوں سے اہم ملاقاتیں بھی کیں بعد ازاں وزیر اعظم نے اپنے چیک اپ تین روز تک لندن میں بھی قیام کیا ۔ ۔۔۔