وزیر اعظم کا قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان، مریم اورنگزیب کہتی ہیں ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
اسلام آباد: (ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کھیلوں کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو گی، ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھائی، بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کھیلوں کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو گی