خبرنامہ

وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہا رکیا گیا۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سی پیک سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاک چین دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے کا عہد کیا۔
اس سے قبل نگران پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کیلئے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔