خبرنامہ

وفاقی حکومت کا بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی:(اے پی پی) وفاقی حکومت نے بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنے والے گروپس اور را ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر ’’ٹارگٹڈ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس آپریشن کو سیکیورٹی ادارے خفیہ اداروں اور صوبائی حکومت کی معاونت سے کریں گے، اس محدود آپریشن کا مقصد بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے گروپس کے نیٹ ورک کا خاتمہ ہوگا، انتظامیہ اورعوام میں تعاون کیلیے امن کیمٹیاں بھی قائم کی جائیں گی ۔ یہ فیصلے وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں کیے گئے، وفاقی حکومت کے باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ صوبے میں امن وامان خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے اور اس کا مقصد سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا ہے۔