خبرنامہ

وفاقی وزیر داخلہ کا یوم عاشورپر امن بنانے پر سکیورٹی ایجنسیوں کو خراج تحسین

فوج، رینجرز اور ایف سی نے محرم الحرام میں اعلیٰ معیار کی سیکیورٹی فراہم کی، وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد(ملت+آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے یوم عاشور پر امن بنانے پر سیکیورٹی ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے یوم عاشور پر امن بنانے پر سیکیورٹی ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج، رینجرز اور ایف سی نے محرم الحرام میں اعلیٰ معیار کی سیکیورٹی فراہم کی جب کہ محرم کے تمام دنوں میں پولیس نے اپنے فرائض انتہائی تندہی سے انجام دیتے ہوئے اعلیٰ سیکیورٹی فراہم کی۔ وزیر داخلہ نے سیکیورٹی ایجنسیوں سے دیگر مکاتب فکر کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔