اسلام آباد: (آئی این پی) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے لیے جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی کابینہ کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں پیش رفت پر بریفنگ دیں گے ۔ متعلقہ وفاقی سیکرٹریوں کو بھی مکمل تیاری کر کے آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کابینہ میں ہاؤسنگ پالیسی پیش کی جائے گی ۔ کابینہ جوائنٹ وینچر ہاؤسنگ سکیموں کے اجراء پر غور کریگی ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے نجی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کار سے نئی سکیموں کے اجراء کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے چھ کمپنیوں نے راولپنڈی ، اسلام آباد اور کراچی میں ساٹھ ہزار کنال اراضی کی فراہمی میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ جائنٹ وینچر سکیم میں 75 فیصد پلاٹ فاؤنڈیشن اور 25 فیصد نجی کمپنی کے ہوں گے ۔