خبرنامہ

ٹیکس ریٹرن فائل نا کرنیوالوں کی موبائل سم بلاک کرنیکی ایف بی آر کی درخواست مسترد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیکس ریٹرن فائل نا کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ایف بی آر کی تجویز کی مخالفت کر دی۔پی ٹی اے نے ایف بی آر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر سمیں بند کرنے کے اس حکم پر عمل کرنے کے پابند نہیں اور سم بلاک کرنے کا عمل ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا۔پی ٹی اے نے خط میں کہا پاکستان میں صرف 27 فیصد خواتین اپنے نام پر نکالی گئی سمیں استعمال کرتی ہیں اور باقی خواتین اور بچے خاندان کے مرد حضرات کے نام پر سمیں استعمال کرتے ہیں۔پی ٹی اے نے خط میں لکھا موبائل سمز بند کرنے سے ای کامرس اور ٹرانزیکشز کا عمل بھی متاثر ہوگا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایف بی آر کی سمز بند کرنے کی درخواست کو مسترد کرکے کوئی اور لاحہ عمل پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔