خبرنامہ

پائیدار ترقی کے لئے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا: صدر پاکستان

اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہی ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پانی سےمتعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پانی کے مسئلے کو اجاگر

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو آبی وسائل سے مالا مال کیا، پاکستان کو بہترین آبی وسائل ملے تھے.

صدر پاکستان نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد منگلا اور تربیلا سمیت چند ہی ڈیم بنائے گئے، آبی وسائل وقت کی اہم ضرورت ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 30 دن کاپانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے، تھرمیں پانی کی کمی کی وجہ سے بچے انتقال کر رہے ہیں. پانی کو محفوظ اور ذخیرہ کرنا بنیادی مسئلہ ہے.

صدرعارف علوی نے کہا کہ پانی زندگی ہے اوربطور قوم ہمیں اسے محفوظ بنانا ہے، پائیدار ترقی کے لیے پانی کے مسئلے کوحل کرنا ہوگا، پانی کےذخیرے کے لئے بڑے ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے.