پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کو حتمی شکل دیدی
اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کو حتمی شکل دیدی اور سیاسی جماعتوں نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم پر اتفاق کرلیا۔
وزارت قانون دو روز میں انتخابی اصلاحات مسودے کوحتمی شکل دے گی۔ کمیٹی حتمی مسودہ تیار کر کے ارکان کو بھیجے گی۔ جو پارٹی مشاورت سے مسودہ پر اپنی حتمی رائے سے آگاہ کریں گے۔
پارلیمانی کمیٹی نے امیدواروں کیلئے عام انتخابات میں نئے کاغذات نامزدگی اور ضابطہ اخلاق کی بھی منظوری دیدی۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 کو آئندہ ہفتے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کیا جائیگا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترامیم پر اتفاق ہو گیا، کاغذات نامزدگی میں کچھ تبدیلیاں کر کے درست کر دیا گیا، پرسوں تک مسودہ کا ڈرافٹ ارکان کو بھجوا دیا جائے گا، الیکشن ایکٹ میں ترامیم پر الیکشن کمیشن آن بورڈ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔