خبرنامہ

پانامہ لیکس تحقیقات، تحریک انصاف نےسپریم کورٹ میں اپیل دوبارہ دائرکردی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دوبارہ دائر کردی ہے۔ یہ اپیل تحریک انصاف کے وکلاءکی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کی درخواست سپریم کورٹ کے تین وکلاءکے تجربے کا نچوڑ ہے جس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کا قانونی جواز نہیں اور اسے غیر سنجیدہ قرار دینا ناتجربہ کاری اور تضحیک ہے۔ رجسٹرار کے اعتراضات سپریم کورٹ کے تمام وکلاءکی تضحیک ہے، درخواست کو سماعت کیلئے مقرر اور فیصلہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔