خبرنامہ

پاکستان اور امارات نے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا: دفتر خارجہ

پاکستان اور امارات نے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا: دفتر خارجہ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں ہونے والی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت کثیر جہتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ نے یو اے ای کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ قبل ازیںسابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مومی مجسمہ کی نقاب کشائی متحدہ عرب امارات دبئی میں مادام تساﺅ میوزیم میں کی گئی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔
دفتر خارجہ