خبرنامہ

پاکستان جتنےمرضی خط لکھے کشمیر کی صورتحال بدل نہیں سکتی: بھارت

نئی دہلی: (اے پی پی) بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کو جتنے مرضی خط لکھ لے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال نہیں بدل سکتی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔ اسی طرح پاکستانی کشمیر بھی ہمارا حصہ ہے، اقتصادی راہداری کے کشمیر سے گزرنے پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق صرف بھارتی بیانات کو مداخلت قرار نہیں دیا جاسکتا۔