خبرنامہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم،100 انڈیکس 80 ہزارکی حدعبورکرگیا

اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 1198 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کر کے 80 ہزار کی حد کو عبور کیا۔ فوٹو فائل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔عید کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80001 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔یاد رہے کہ عید کے بعد پہلے کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔