خبرنامہ

پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی سفارتکاروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی)قانو ن نافذ کرنیوالے نے پاکستان میں بھارت کا بہت بڑا جاسوسی نیٹ ورک پکڑ لیا اور انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی سفارتخانے کے دو اہلکار تخریب کاری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے‘ ان اہلکاروں میں راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کمر شل قونصلر اور بھارتی خفیہ ایجنسی آئی بی کا افسر بلیر سنگھ بھی فرسٹ سیکرٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات ہے۔ بدھ کو سکیورٹی اداروں نے پاکستان میں کل بھوشن یادیو کے بعد بھارتی ایجنٹوں کا ایک اور نیٹ ورک پکڑ لیا ۔دہشت گردی کے نیٹ ورک میں بھارتی سفارتکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور بھارتی سفارتی عملے کو فوری طور پر پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی ایجنسی کے افسر فرسٹ سیکرٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات تھے بلیر سنگھ کے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کے مطابق راجیش کمار اگنی ہوتری بھی دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا ۔راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے طور پر تعینات تھا۔ دہشت گردی میں ملوث دونوں ایجنٹ بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات تھے۔ چند روز قبل سفارتکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخص قرار دیکر وطن واپس بھیجا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کافی عرصے سے ان دونوں اہلکاروں کی سرگرمیوں پر نظر ڈالنے کے بعد یہ معاملات سامنے آئے اب سرجیت سنگھ کی طرح انہیں بھی ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا جائے گا۔