پاکستان نے مہنگائی کیخلاف دیگرممالک کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے اتوارکو اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے دنیا کے بیشتر ممالک کورونا لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں مگرپاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر رہا ہے۔دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہےکہ میڈیا پر مہنگائی کے حوالے سے عوام کو غلط تاثر دیا جا رہا ہے‘ تمام اشاریے مثبت سمت میں ہیں‘ اشیائے خورونوش کی قیمتیں قابو میں آنا شروع ہو گئی ہیں‘مسلسل چار ماہ سے پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے‘عالمی ادارہ ایف اےاو (فوڈاینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن )کے مطابق ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں کھانے اور پینے کی اشیا ء میں 3.9فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو وزارت خزانہ کے ترجمان نےپریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ایف اے او کی رپورٹ مطابق کھانےکے تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں اس وقت اپنی بلند سطح پر ہے۔ اس میں 9.6فیصد اضافہ بتایا گیا ہے ‘ ڈیری مصنوعات میں 2.6فیصد اضافہ ہوا ہے ‘ کورونا کے بعد پوری دنیا مشکلات میں ہے صرف پاکستان میں اس کا تاثر دینا غلط ہے