اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اقوام متحدہ کے مبصرین نے جی ایچ کیو میں حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان نے عالمی ادارے کے نمائندوں سے کھوئی رٹہ میں 4 بچوں کی شہادت کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرانے کی درخواست کی۔ اس موقع پر ڈوزیئر بھی اقوام متحدہ کے مبصرین کے حوالے کیا گیا۔ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 بچے شہید ہو گئے تھے۔