خبرنامہ

پاکستان کا قرضہ 6 ہزارارب سے 30 ہزارارب تک پہنچ گیا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کاقرضہ6ہزار ارب سے 30ہزار ارب تک پہنچ گیا، قوم کااربوں روپیہ لوٹ کرکھالیاگیا، پیسے ہوں گے تو ترقیاتی کام ہوگا اور ملک بھی ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ10سال میں پاکستان کاقرضہ6ہزار ارب سے 30ہزار ارب تک پہنچ گیا، قوم کااربوں روپیہ لوٹ کر کھا لیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ سے دس سال کے قرضوں سے متعلق تفصیلات پوچھی ہیں، ماضی کے قرضوں کی اقساط کیلئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں ، پیسے ہوں گے تو ترقیاتی کام بھی ہوں‌ گے اور ملک بھی ترقی کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کیلئے لیا گیابیرونی قرضہ کیسےخرچ کیا گیا؟ عوام کوبھی بتائیں گےکہ ان کیلئے لیا گیا قرضہ کہاں خرچ کیا گیا؟

ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم ایک اہم منصوبہ ہے، ہاؤسنگ اسکیم سے بے گھر لوگوں کو اپنے گھر ملیں گے اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے.

وزیراعظم نے کہا ہم ملک کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے منصوبے کا آغازکر رہے ہیں، منصوبے کی تکمیل سےہماری معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔