خبرنامہ

پاکستان کے دوست برطانیہ کے دوست اور دشمن برطانیہ کے دشمن ہیں:کیمرون

لندن:(ملت+آئی این پی) سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے خطے میں استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،پاکستان کے دوست برطانیہ کے دوست اور دشمن برطانیہ کے دشمن ہیں،پاکستان برطانیہ کے تعلقات کیلئے ذاتی طور پر کام کرتا رہوں گا۔وہ بدھ کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کا پاکستان کے دوست برطانیہ کے دوست اور دشمن برطانیہ کے دشمن کا بیان قابل تعریف ہے،پاکستان کے بارے میں ڈیوڈ کیمرون کا بیان تاریخی تھا۔انہوں نے کہاکہ ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا،ڈیوڈکیمرون کی پاکستان جمہوریت اور عدالت کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاکستان کی عوام ڈیوڈ کیمرون کو حقیقی دوست کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ملاقات میں سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خطے میں استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،پاکستان کے دوست برطانیہ کے دوست اور دشمن برطانیہ کے دشمن ہیں،پاکستان برطانیہ کے تعلقات کیلئے ذاتی طور پر کام کرتا رہوں گا۔(خ م+رڈ)