خبرنامہ

پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے: صدرمملکت

رسالپور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رسالپور میں پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ صدر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

صدر عارف علوی کی آمد پرسربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت باعث فخر ہے، تربیت کسی بھی کیڈٹ کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پریڈ میں 140 جی ڈی پائلٹ، 86 انجینئرنگ کیڈٹ، 96 ایئر ڈیفنس اور 21 ایڈمن کورس کے کیڈٹ شامل تھے۔