خبرنامہ

پاک چین دوستی میں دراڑیں ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا پاکستان اورچین کاتعلق بہت پراناہے، پاک چین دوستی میں دراڑیں ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جبکہ چینی سفارتکار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی مثالی ہے، ایسےبزدلانہ واقعات سے کمزورنہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے قونصلیٹ حملے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں پاکستانی شہدا کے لئے فنڈرینز سے دوستی کا اندازہ لگا سکتے ہیں، عوامی سطح پر قونصلیٹ حملے میں شہیدوں کے لئے فنڈریزنگ ہورہی ہے، پاک چین دوستی میں دراڑیں ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قونصلیٹ حملےمیں شہدا کے لئے فنڈریزنگ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور معاشی رشتہ مزید آگے بڑھا ہے، وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین میں اہم معاہدے کیے گئے۔

وزیراطلاعات نے کہا چینی قونصلیٹ پر حملے پیچھے کون ہے، ہمیں معلوم ہے، دنیا کو بھی معلوم ہے، چینی قونصلیٹ پر حملے کس کی ایما پر کیے گئے، دشمن کو وہ معاہدے کھٹکتے ہیں، اسی لیے چینی قونصلیٹ پرحملہ کرایا گیا، ہم اس قسم کی دہشت گردی کامل کر مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں،خود کو مستقل مزاج قوم ثابت کیا ، دنیاجانتی ہے کون سا ملک امن کیلئےکھڑاہے، اس لڑائی کے نتیجے میں ہمارا معاشرہ تک بٹ گیا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صاف ظاہر ہے چینی قونصلیٹ پرحملے میں بیرونی طاقتیں ملوث تھیں، چینی قونصلیٹ کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے، چینی عوام نے بھی پاکستان کی تکلیف کو محسوس کیا ہے، شہدا کے ساتھ پاکستان چینی حکومت اور چینی عوام کھڑی ہوئی ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی زندہ باد،دشمن زخم لگاتا رہےگاہم اورمضبوط ہوتےرہیں گے، پاکستان اورچین کاتعلق بہت پراناہے، پاکستان نےسب سےپہلےچین کوتسلیم کیا تھا، سیکیورٹی بھرپور تھی، اسی لیےچینی قونصلیٹ پرحملہ ناکام بنایاگیا، بےوقوف لوگ ہیں جواس قسم کےحملےکررہےہیں کامیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب چینی سفارتکار لی جانگ ژاؤ نے اپنے بیان میں کہا فنڈزریزنگ کی تقریب میں شرکت پرفوادچوہدری کےشکرگزارہیں، دنیا بھر میں مقیم چینی شہدا کے لئے فنڈریزنگ کررہےہیں، پاکستان چین دوستی مثالی ہے، ایسےبزدلانہ واقعات سےکمزورنہیں ہوگی۔

ڈپٹی چیف آف مشن لی جانگ ژاؤ کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ پرحملےمیں شہداکیلئےفنڈریزنگ کی تقریب کااہتمام کیاگیا، پاکستانی جوانوں نےچینی قونصلیٹ پرحملےکوناکام بنایا، ہر مشکل میں پاکستان کیساتھ کھڑےہیں اورکھڑےرہیں گے۔

لی جانگ ژاؤ نے کہا چینی کمیونٹی اپنےطورپرفنڈریزنگ کررہی ہے، چینی حکومت قونصلیٹ حملےمیں شہداکیلئےالگ اقدامات کرےگی، چینی عوام اپنے طور پر شہدا کیلئے فنڈریزنگ میں کررہی ہے، پاک چین دوستی زندہ باد۔